اپنے ہی محکمہ کی چیکنگ ٹیم پر دس ہزار روپیہ چھین لئے جانے کا الزام

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 22-April-2019

بھوگائوں ،مین پوری(حافظ محمد ذاکر ) اترپردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے کنڈیکٹر نے اپنے ہی محکمہ کی چیکنگ ٹیم پر دس ہزار روپے چھین لینے اور بیبل پھاڑ دینے اور ذلیل کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو تحریر دی ہے۔ اتوار کو ‘‘بیور ڈپو’’ یوپی 84 ٹی 4795 کے کنڈیکٹر رام راج سنگھ یادو کی طرف سے دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ وہ دوپہر تقریباً 1 بجکر 45 منٹ پر وہ دہلی سے چھبرامئو کیلئے آ رہا تھا. اس نے کرائولی سے سواریو ں کو بس میں بٹھا نے کے بعد چلتی ہوئی بس میں سواریوں کو ٹکٹ دے رہا تھا ،اسی درمیا ن قصبہ بچھواں سے نکلتے ہی محکمہ کے ٹی آئی کملیش دکشت، ،ٹی آئی راجیش پانڈے، استاف کے ہی بابو سہیل نے بس کو روک کر چیکنگ کرنا شروع کر دیا،ٹی آئی دکشت نے اس سے بیبل چھین لیا اور اس میں کرائولی چھبرا مئو تک کی دو سواریوں کو غیر قانونی بٹھا کر لانے کا الزام لگاتے ہوئے ریمار ک لکھنا شروع کر دیا. جب اس نے احتجا ج کیا تو چیکنگ عملہ نے بیبل کو پھاڑ دیا اور اس کے بیگ سے 10 ہزار روپے نکال لیے۔ بس میں بیٹھیسواریوں کی مخالفت کر نے پر بھی چیکنگ ٹیم نے اس سے چھینے گئے 10 ہزار روپے واپس نہیں دیئے۔اس ضمن میں علاقائی پریانک جین کا کہنا ہے کہ کنڈیکٹرکی طرف سے اپنے ہی محکمہ کے چیکنگ عملے پر روپیہ چھین نے اور بے عز ت کرنے کی تحریر دی گئی ہے جانچ کرا کر کارروائی کی جائے گی۔ اس ضمن میں بیور ڈپو کے اے ،آر ،ایم ،وی، کے، گنگوار کا کہنا ہے کہ معاملے کی معلومات چیکنگ ٹیم اور کنڈیکٹرکی طرف سے ان نہیں دی گئی ہے، اس معاملہ میں تحقیقات کے بعد کوئی ردِ عمل ظاہر کیا جائیگا ۔ وہیں چیکنگ عملے کے کملیش دکشت کا کہنا ہے کہ ملزم کنڈیکٹر رام راج سنگھ یادو بیور ڈپو میں غیر قانونی سوا ریاں بٹھا نے کے الزام میں کئی مرتبہ پکڑا جا چکا ہے۔اتوار کو وہ دو سواریاں ڈبلو ٹی بٹھائے ہوئے تھا ،جب چیکنگ ٹیم کی طر ف سے بیبل پر ریمارک لکھا جا رہا تھا تو اسے جان بوجھ کر بچنے کیلئے بیبل پھاڑ دیا ،اور روپے نکال لیے جانے کا جھوٹا الزام لگا یا ہے. ٹی آئی دکشت نے واقعہ کی معلومات اعلی افسران کو دیدی ہے۔