بیگوسرائے پارلیمانی حلقے میں گریراج سنگھ کا وقار داؤپر

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 24-April-2019

بیگوسرائے:بہار میں تین مرحلوں کے دوران 14 سینٹوں پر انتخابی عمل پورا ہوچکاہے۔ 29اپریل کو چوتھے مرحلے میں 5سینٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں بہار کی پانچ سیٹوں دربھنگہ، اجیارپور،سمستی پور، بیگوسرائے اور مونگیر میںووٹ ڈالے جائیں گے۔ ایسے میں بیگوسرائے پارلیمانی حلقے کو ہاٹ سیٹ مانا جارہاہے اس سیٹ کے لئے سیاسی گلیاروں سے 3اہم امیدوار کے میدان میں ہونے کے سبب یہ سہ رخی مقابلہ بن گیاہے۔ مقابلے کی بات کریں تو بی جےپی نے نوادہ کے سیٹنگ ایم پی گری راج سنگھ کو اس بار بیگوسرائے سے انتخابی میدان میں اتاراہے۔ اس بار بیگوسرائے سے کنہیا کمارسیاسی کیریر کا آغاز کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں امیدوار بھومیار ذات سے آتے ہیں وہیں اس بار عظیم اتحاد کے حلیف آرجے ڈی امیدوار تنویرحسن انتخابی میدان میں قسمت آزمارہے ہیں۔ بیگوسرائے سیٹ پر بھومیار، یادو اور مسلمان ووٹروں کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ 2009 میں بیگوسرائے سیٹ سے جنتادل یو امیدوار نے سی پی آئی کے قدآور لیڈر شتروگھن پرساد سنگھ کو ہرایاتھا۔ جب کہ 2014 کے عام انتخاب میں بی جے پی کے بھولا سنگھ اس سیٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔ بھولا سنگھ نے تنویر حسن کو 58ہزار ووٹوں سےہرایاتھا۔