تمام کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی سے ملی جیت: روہت

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 20-April-2019

نئی دہلی،(یو این آئی )دہلی کے گھریلو میدان فیروز شاہ کوٹلہ پر دہلی کیپٹلس کو آسانی سے شکست دینے کے بعد ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے سبب ٹیم کو یہ جیت ملی ہے۔کوٹلہ کی سست پچ پر دہلی کو 40 رنز سے شکست دینے کے بعد روہت نے کہاکہ میں اور كوئنٹن ڈی کوک بات کر رہے تھے کہ اس پچ پر 140 رن کا اسکور اچھا رہے گا۔ ہم نے وکٹوں کو بچا کر رکھا اور آخر میں ہمارے تمام کھلاڑیوں نے وہی کیا جو وہ گزشتہ مقابلوں میں کرتے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم تھا کہ ہمارے پاس شاندار اسپنر ہیں جو ہمیں مقابلہ جتوا سکتے ہیں۔ کل ملا کر سب نے بہتر مظاہرہ کیا اور ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ میں نے پہلے ہی سوچ رکھا تھا۔ہندستانی ٹیم کے نائب کپتان نے کہاکہ ہندستان کے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں ہمیں رنز کا تعاقب کرنے میں مشکل آئی تھی۔ گزشتہ چند مقابلوں میں یہاں بعد میں بلے بازی کرنے والی ٹیم جیتی ہے لیکن وہ انتہائی کم اسکور تھا۔ ہم نے بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں پتہ تھا کہ اگر ہم 140 یا 150 رنز بنا لیتے تو بولر مقابلے میں ہماری گرفت مضبوط کر سکتے ہیں۔لیگ اسپنر راہل چاہر کی بہترین بولنگ کو لے کر انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ سال بھی ٹیم میں موجود تھے لیکن مینک مارکنڈے کے ٹیم میں ہونے کی وجہ سے ہم نے ان آخری الیون میں کھلا نہیں سکے تھے۔ راہل انتہائی ہوشیار بولر ہے اور انہوں نے دہلی کے خلاف مڈل آرڈر میں ہمیں وکٹ دلائے جو مقابلے میں انتہائی اہم تھا۔