خانقاہ امجدیہ کا سالانہ عرس سجادہ نشیں کے دعائو ں کے ساتھ اختتام پذیر

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

مہاراج گنج ( ارون مشرا)اس خانقاہ میںہرسال سالانہ عرس ہندی ماہ کی 27 چیت یعنی عربی ما ہ کی 11 تاریخ سے شروع ہوا کرتاہے ۔اور دو بیساکھ کو اس کا اختتام ہو تاہے ۔اس دفعہ 16 اپریل سے عرس شروع ہوا اور 22 اپریل اختتام پذیر ہوا۔اس ایک ہفتہ میں لگاتارنذر و نیاز فاتحہ ، میلاد شریف کی محفل، گاگر کاجلوس اور نظر علم (نشان)کی تقریب اورپھر روزانہ محفل سماع کا انعقاد ہوا کرتاہے۔خانقاہ کے مو جو دہ سجادہ نشیںڈاکٹرحیات احمد امجدی کے مطابق اس خانقاہ کی بنیاد سید شاہ امجد علی ؒبلقب سلطان رنگیلہ نے اپنی حیا ظاہری میں رکھی تھی ۔اور عرس کی شروعات کی تھی ۔اور اس خانقاہ کا قیام سیوان میں 1893 ء میں ہواتھا۔اور اس سال یہ 131واں عرس منایاگیا۔سالانہ عرس میں مجموعی طورپرخانقاہ میں آرام فرما رہے 4 بزرگو ں کا عرس ہوا کرتاہے جس میں سید شاہ امجد علی ؒ ، سید شاہ ،تصدق علی ؒ، بلقب سلطان اسد ؔ، سید شاہ خورشید علی ؒ بلقب سلطان الرشید ، اور سید شاہ صغیراحمد، بلقب ، شیخ السالکین ، شامل ہیں ۔گا گرکی تقریب کے دن شہر اور دیگر جگہو ں سے ہزار وں ہزارلوگ میٹھے مشروبات کا گاگر نذر کیلئے خانقاہ لاتے ہیں ۔جس کو نظر کے بعد دو سرےدن لوگو ں کے درمیان تقسیم کردیاجاتاہے۔محفل سما ع کا انعقاد میلاد شریف کےدن کے بعد رو زانہ رات میں ہواکرتاہے ۔جس میں مقامی اور ملک کے مختلف حصوں سے قوال تشریف لاتے ہیں اور صوفیا نہ قوالیو ںسے موجود ہ عقیدتمندو ںکوتصوف کے دریا میں ڈبوکر بے خود کرتے ہیں ۔ اس دفعہ منظور عالم صابری جمشید پوری نے اپنے اس کلام ، نور کے خواب کو پر دے میں چھپا رکھاہے ۔ اس لئے میم کا ایک پردہ لگا رکھاہے ۔