دبنگ 3میں تلگو کامیڈین علی ،سلمان خان کے ساتھ

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

حیدرآباد (یواین آئی ) سلمان خان کی سپر ہٹ فلم دبنگ کا نام تعارف کا محتاج نہیں ہے۔دبنگ کے بعد دبنگ 2 بنائی گئی جو کامیاب رہی ۔ اب سلمان خان دبنگ 3بنا رہے ہیں۔ اس فلم کا پہلا شیڈول مکمل ہو گیا اور دوسرے شیڈول کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ تلگو فلموں کے مزاحیہ اداکار علی بھی کام کر رہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ کے دوران علی نے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ سلمان خان کے ساتھ تصویر کھینچوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔