دہلی کے جمناپار میں تعلیمی بیداری مہم کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 17-April-2019

 دہلی ( پریس ریلیز) قومی انتخابی سیاست کی سرگرمی کے دوران تعلیم کے مشن کو آگے بڑھانے والوں نے دہلی کے جمنا پار علاقہ میں زبردست تعلیمی بیداری مہم چلائی۔ اس سلسلے میںفیڈریشن فار ایجوکیشنل ڈیولپ مینٹ،آل انڈیا نگہبان ٹرسٹ اور محبان اردو ایجوکیشنل ٹرسٹ نے مشترکہ طور سے سیماپوری کے علاقے میں ایک عوامی ریلی نکالی ، جس میں علاقے کے ذمہ دار اور طلباء شریک ہوئے ۔ اس مہم کے روح رواں فیڈریشن فار ایجوکیشنل ڈیولپ مینٹ کے جنرل سکریٹری شکیل احمد صد یقی نے بتایا کہ اس وقت اسکولوں میں داخلے کا دور ہے ، اس لیے ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے ۔آل انڈیا نگہبان ٹرسٹ کے آرآر خاں اور محبان اردو ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذمہ دار مامون عبدالعزیز انصاری نے بھی بتایا کہ تعلیم طلباء کا بنیادی حق ہے اور اس حق سے کوئی بھی بچہ محروم نہ رہے ، اس کے لیے ہم نے یہ تحریک چھیڑی ہے ۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ مسلم اقلیت کے بچے اسکولوں میں داخل ہوں اور علم کے چراغ سے اپنے قلب کو منور کریں ۔شکیل احمد صدیقی نے اس موقع پر تعلیم سے متعلق ایک پمفلٹ بھی تقسیم کیا جس پر لکھا ہے کہ مادری زبان اردو میں تعلیم حاصل کرنے جیسے حقوق سے بھی طلباء مستفید ہوں ۔ اس موقع پر مختلف قسم کے بینر بھی پلے کار ڈ کی شکل میں لوگ اٹھا رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’ طلباء کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے والدین کا بیدار او رہوشیار ہونا ضروری ہے ‘ ’ ہم بھی اسکول جائیں گے ، ماں باپ کا نا م روشن کریں گے‘ وغیرہ ۔اخیر میں ا س ریلی کا اختتام محبان اردو ایجوکیشنل ٹرسٹ (مامون عبدالعزیز انصاری )، ریٹائرڈ پرنسپل اختر صاحب، مرزا سلیم ، عبدالحکیم ، مسجدکے امام مولانا عبدالکریم ، غوث العالم ، سعید عالم کے زیر نگرانی پروگرام اپنے اختتام کو پہونچا ۔ اس ریلی میں خاص طور سے شازیہ بیگم، حمیرہ بیگم ، محمد نعمان، راشد ، ہاشم ، فرید ، عمران ،مولانا عبدالبا قی صاحب وغیرہ شریک ہوئے ۔