عام انتخاب کو کامیاب بنانے کے لئے آبزروں کی تقرری

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 24-April-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،منصفانہ اور بے خوف ماحول میں انتخاب کرانے کے لئے انتخابی کمیشن کے ذریعہ مغربی چمپارن ضلع کے بالمیکی نگر اور مغربی چمپارن اسمبلی حلقہ کے جنرل پولس اور اخراجات آبرزور کی تقرری کی گئی ہے۔ بالمیکی نگر کے لئے بی شریدھر کو جنرل آبرزور بنایاگیاہے۔ شریدھر کو سرکٹ ہاؤس بتیا کے کمرہ نمبر 3میں 5سے 6بجے شام تک عام لوگوں سے ملنے کا وقت رکھاگیاہے۔ ان کا ٹیلی فون نمبر 06254-243346 اور موبائل 6287093105 ہے۔ وہیںبالمیکی نگر اور مغربی چمپارن لوک سبھا حلقہ کے لئے جی جی پانڈے پولس آبزرور بنائے گئے ہیں۔ جناب پانڈے ضلع گیسٹ ہاؤس بیتا کے کمرہ نمبر 7 میں پانچ سے 6بجے تک عام لوگوں کے ملنے کا وقت ہے۔ ان کا ٹیلی فون نمبر 06254-243345 اور موبائل نمبر 6287093106ہے۔ مغربی چمپارن پارلیمانی حلقہ کے رمیش کمار گنٹا جنرل آبزرور مقرر کئے گئے سرکٹ گیسٹ ہاؤس میں کمرہ 5 ہے جہا ں 5سے 6بجے تک وہ عام لوگوں سے ملیں گے ۔ اسی طرح مغربی چمپارن کے لئے پونیت گناوت کو اخراجات افسر بنایاگیاہے۔ انہیں بتیا سرکٹ ہاؤس کے کمرہ نمبر 6میں ٹھہریاگیاہے وہ 5 سے 6بجے تک عام لوگوں سے ملیں گے۔ اسی طرح دیگر حلقوں میں بھی اخراجات جنرل اور پولس آبزرور معمور کئے گئے ہیں۔