عظیم اتحاد میں مہابھارت کو مانجھی نے دوستانہ فٹبال میچ قراردیا

پٹنہ ،16اپریل:عظیم اتحاد میں جاری مہا بھارت کو سابق وزیراعلیٰ اور ہندوستانی عوام مورچہ کے صدر جیتن رام مانجھی نے اسے فرینڈلی فٹبال میچ قرار دیاہے۔ مانجھی نے کہا کہ سبھی سیاسی پارٹیوں میں ایسا ہوتا رہتاہے یہ ایک طرح سے فرینڈلی فٹبال میچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد پوری طرح متحد ہے ایک دو سیٹوں پر جو اپنی ہی پارٹی کے خلاف انتخاب لڑنے کی بات سامنے آرہی ہے۔ دراصل وہ فرینڈلی فٹبال میچ ہے۔ اس سے عظیم اتحاد کی صحت پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔ انتخاب میں عظیم اتحاد کی بڑی جیت طے ہے۔ واضح ہو کہ مدھوبنی پارلیمانی سیٹ عظیم اتحاد کے وی آئی پی کے حصے میں ہے لیکن کانگریس کے ڈاکٹر شکیل احمد اور آرجے ڈی کے اشرف علی فاطمی کے انتخاب لڑنے کے اعلان سے مہا بھارت کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔