Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 22-April-2019
مدھوبنی:سابق مرکزی وزیرعلی اشرف فاطمی نے مدھوبنی سے انتخابی میدان سے باہر نکلنے کا اعلان کردیاہے۔ جناب فاطمی آج شام اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ مرکزی وزیرجناب فاطمی نے آرجے ڈی سے بغاوت کرتے ہوئے مدھوبنی لوک سبھا حلقہ سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر پرچہ نامزدگی داخل کردیاتھا اس کے بعد پارٹی ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آرجے ڈی سے نکال بھی دیاتھا۔ پارٹی سے نکالنے کی خبر کے بعد علی اشرف فاطمی نے تیجسوی یادو کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاتھاکہ ان کی جتنی عمر ہے اس سے زیادہ وقت سے وہ سیاست کررہے ہیں۔ فاطمی نے آرجے ڈی کی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ راجد میں ان جیسے لیڈران کی کوئی قدر نہیں ہے۔ دراصل وہ دربھنگہ سے کئی بار ایم پی رہ چکے ہیں وہ اس بار بھی دربھنگہ سے انتخاب لڑنے کے خواہش مند تھے لیکن پاڑٹی نے ٹکٹ نہیں دیا اس کے بعد انہوں نے مدھوبنی پر فوکس کیا لیکن وہاں سے بھی انہیں کامیابی نہیں ملی اور سیٹ وی آئی پی کے کھاتے میںچلی گئی اس کے بعد انہوں نے پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے بہوجن سماج پاڑٹی کے ٹکٹ پر مدھوبنی سیٹ سے پرچہ داخل کردیا اور انتخابی میدان میں اتر گئے ۔ اس بیچ آج خبر آرہی ہے کہ انہوں نے میدان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خبروں کے مطابق اقلیت لیڈروں کے دباؤ کی وجہ سے انہوں نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیاہے۔