فلم برہمستر میں ڈی جے کا کردار ادا کریں گے رنبیر کپور

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 22-April-2019

ممبئی،(یو این آئی) بالی وڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اپنی آّنے والی فلم برہمستر میں ڈی جے کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔بالی وڈ ہدایت کار ایان مکھرجی ان دنوں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن کے ساتھ فلم برہمستر بنا رہے ہیں۔ خبریں ہیں کہ فلم میں رنبیر ایک ڈی جے کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔ رنبیر کا کردار ایک ایسے ڈی جے کا ہوگا جو اپنے باپ کی مرضی کے خلاف گھر چھوڑکر چلا جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے خوابوں کی تعبیر کے سفر پر نکل جاتا ہے اور اپنے اندر موجود سپر پاور کو پہچان پاتا ہے۔کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں ہر کردار کے پاس کوئی نہ کوئی سپر پاور ہوگی۔اس فلم میں رنبیر کے پاس ایسی پاور ہوگی جس کی بدولت وہ اپنی ہتھیلی سے آگ چلا سکتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کردار کے لئے رنبیر کو مارشل آرٹ کی مشکل تربیت حاصل کرنی پڑی ہے۔ فلم میں وہ بہترین ایکشن کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔خبریں ہیں کہ ان ایکشن مناظر کو عکس بند کرنے کے لئے انہوں نے فلم کی شوٹنگ سے پہلے 2017 میں کلارپ یٹّو اور ورما کلائی جیسے انڈین مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کی تھی۔ فلم میں رنبیر، امیتابھ بچن، عالیہ بھٹ کے علاوہ مونی رائے، ڈمپل کپاڈیا اور ناگ ارجن اہم کرداروں میں ہوں گے۔