فلم پی ایم مودی کی نمائش پر پابندی جاری رہےگی:سپریم کورٹ

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 27-April-2019

نئی دہلی، (ایجنسی): سپریم کورٹ نے پی ایم مودی کی زندگی پر مبنی فلم پرپابندی کے معاملے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات ختم ہونے تک فلم کی ریلیز پر روک لگانے کی سفارش کی تھی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب یہ فلم انتخابات ختم ہونے تک ریلیز نہیں ہو سکتی ہے۔کورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ 22 اپریل کو الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو سونپی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ انتخابات ہونے تک فلم کی ریلیز پر روک ہونی چاہئے۔ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ فلم کی ریلیز سے ووٹرس پر اثر پڑے گا اور حکمراں پارٹی کو فائدہ ہو سکتا ہے۔گزشتہ 15 اپریل کو عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ پی ایم مودی کی زندگی پر مبنی فلم کو دیکھیں اور یہ فیصلہ کریں کہ کیا فلم پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔سماعت کے دوران فلم کے پروڈیوسر نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے فلم کو دیکھے بغیر ہی فلم کی ریلیز پر روک لگا دی ہے۔ تب سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فلم دیکھنے کی ہدایت دی تھی۔اس فلم کی ریلیز پر روک کے خلاف فلم سازوں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے کہا تھا کہ فلم سرٹیفیکیشن بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے باوجود فلم پر الیکشن کمیشن نے روک لگا رکھی ہے۔گزشتہ 9 اپریل کو سپریم کورٹ نے فلم کو روکنے کا مطالبہ کرنے والی درخواست مسترد کر دی تھی۔ کورٹ نے کہا تھا کہ فلم سرٹیفیکیشن بورڈ نے اب تک سرٹیفکیٹ نہیں دیا۔ فلم دیکھنے کا کام ہے۔اگر فلم سے انتخابات کے انعقاد میں کوئی دقت ہے تو یہ دیکھنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔اگرچہ فلم سرٹیفیکیشن بورڈ نے 9 اپریل کو ہی فلم کو سرٹیفکیٹ دے دیا۔ لیکن اس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابات تک فلم کی نمائش پر پابندی لگا دی تھی۔ الیکشن کمیشن کے اسی فیصلے کے خلاف فلم کے پروڈیوسر نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔گزشتہ 2 اپریل کو بامبے ہائی کورٹ نے ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے فلم کی ریلیز پر روک لگانے کا مطالبہ مسترد کر دی تھی۔ گزشتہ 1 اپریل کو دہلی ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بنی فلم کی کی ریلیز پر روک لگانے والی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔اس فلم کی ہدایت امنگ کمار نے کی ہے۔ فلم میں میں اداکار وویک اوبرائے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم پانچ اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی۔ اس فلم میں بومن ایرانی، منوج جوشی، زرینہ وہاب اور پرشانت نارائنن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔