مدھوبنی ،بیہہ نگر کی سڑک خستہ حالی کی بدترین مثال، روڈ نہیں تو ووٹ نہیں: محمد نوشاد

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 24-April-2019

مدھوبنی، (اسعد رشید)ضلع کے پنڈول بلاک حلقہ میں واقع مسلمانوں کی کثیر آبادی والا گاؤں بیہہ نگر کی سڑک برسوں سے خستہ حال ہونے کی وجہ سے اب بڑے بڑے گڑھوں میں تبدیل ہوچکی ہے ہلکی سی بارش کے بعد یہ سڑک ندی نالوں سے بدتر شکل اختیار کر لیتی ہے اور راہگیروں کے لیے ہمیشہ خطرہ بنا رہتا ہے اسکول کے بچوں کو اسکول جانے میں نہایت مشکل کا سامنا رہتا ہے۔لیکن انتظامیہ اور عوامی نمائندگان کی طرف سے اس سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لئے اب تک کوئ مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا ہے.جس کی وجہ سے یہاں کے اقلیتی طبقہ کے لوگ کافی ناراض نظر آرہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بیہہ نگر میں تقریباً ایک ہزار سے زائد گھروں کی آبادی ہے اورمدھوبنی جانے والی اہم سڑک ہے اور سڑک سے روزانہ عوامی نمائندگان اور افسران کا گذر ہوتا ہے لیکن سڑک کی خستہ حالی پر نہ ہی عوامی نمائندگان کی نظر پڑتی ہے اور نہ ہی افسران کی.جس کی وجہ سے دن بدن سڑک خستہ حال ہوتی جا رہی ہے۔اس سڑک کے متعلق نمائندہ سے بات کرتے ہوئے محمد ناظم اور یہاں کے باشندوں نے کہا کہ آج آزادی کے 71 سال گزر جانے کے بعد بھی ہمارے گاؤں کی سڑک کی حالت ویسی ہی ہے جیسے آزادی سے پہلے تھی ہم لوگوں نے بار ہا مقامی ایم ایل اے سمیر کمار مہاسیٹھ سے گزارش کیا لیکن وہ یہاں کہ لوگوں کو ہمیشہ ٹھگنے کا کام کیا۔۔ایم پی بدلے،ایم ایل اے بدلے،سرکار بدلی اور نہیں بدلی تو بیہہ نگر کی تقدیر۔وہیںماسٹر صدر عالم نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کا یہ عالم ہے کہ برسات کے دنوں میں اس سڑک سے گذرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے. عوام کی باتوں کا خلاصہ یہی ہے کہ ان لوگوں نے کئ مرتبہ سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لئے انتظامیہ اور عوامی نمائندگان سے مطالبہ بھی کیا لیکن اس کے باوجود اب تک نہ انتظامیہ اور نہ عوامی نمائندگان سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے لئے کوئ دلچسپی دکھائی جس کی وجہ سے اس سڑک کی حالت دن بدن بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے.ان لوگوں نے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد سڑک کی خستہ حالی کو دور کر نے میں ہمارا تعاون کریں ورنہ ہم لوگ سڑک جام کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔