ملک کی عوام اب چوکیدار کو ڈیوٹی سے ہٹانے والی ہے: راہل گاندھی

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 20-April-2019

سپول : کانگریس صدر راہل گاندھی نے سنیچر کو سپول میں کانگریس امید وار ر نجیتا رنجن کی حمایت میں عام اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وعدوں کی جھری لگا دی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اس بار مرکز میں سرکار بنانے پر لوک سبھا اور اسمبلی میں خواتین کو33فیصد ریزر ویشن دیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت آتی ہے تو آئندہ سال ملک میں دو بجٹ پیش ہوں گے۔ ایک جنرل بجٹ اور ایک کسانوں کےلئے الگ سے بجٹ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان20 ہزار لون لیتا ہے، تو سرکار اسے جیل میں ڈال دیتی ہے۔ انتخاب کے بعد قرض نہیں ادا کر نے پر کسی بھی کسان کو جیل نہیں جانا پڑے گا۔ راہل گاندھی نے یہاں الزام لگا یاکہ ابھی آپ کا پیسہ سرمایہ داروں کے کھاتے میں جا رہا ہے۔ کانگریس کی حکامت بنی تو ان کا پیسہ آپ کے کھاتے میں آئے گا۔ پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ چوکیدار نے بہار کے نوجوانوں کو بد نام کیا ہے۔ پورے ملک میں بہار کے نوجوان جا کر بینک اور سرکاری آفیسر کے سامنے چوکیدار کا کام کر تے ہیں، لیکن یہاں سے جو چوکیدار بن کر جاتا ہے تو وہ ایماندار ہو تا ہے۔ اگر کوئی بہار کا چوکیدار بینک کے سامنے کھڑا ملے تو اس بینک میں چوری نہیں ہو سکتی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کی عوام اب چوکیدار کو ڈیوٹی سے ہٹانے والی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکو مت میں کروڑوں نوجوان بے روز گار ہیں اور ایسے میں پی ایم مودی ملک کو آگے بڑھانے کی بات کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بہار کی عوام مودی کو پھر پی ایم نہیں بننے دے گی۔