مٹن پایا ہانڈی بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 19-April-2019

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients – اجزاء

 بکرے کے پائے دس سے بارہ عدد

نمک حسب ذائقہ

کچلا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ

ادرک دو انچ کا ٹکڑا

 پیاز دو عدد درمیانی

پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

سفید تل ایک کھانے کا چمچ

بادام چھ سے آٹھ عدد

 ثابت کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد

ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

 دہی ایک پیالی

ہرادھنیا حسب پسند

ہری مرچیں تین سے چار عدد

کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں تل،بادام،کالی مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر فرائی کریں پھر اسے باریک پیس لیں۔

مٹی کی ہانڈی کو چولہے پر رکھ کر دس سے بارہ منٹ گرم کرلیں پھر اس میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں باریک کٹی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور آدھی پیاز علیحدہ نکال لیں۔

ہانڈی میں لہسن اور پائے(صاف دھو کر رکھے ہوئے)ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں لال مرچ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں اور چھ سے آٹھ پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے رکھ دیں۔

پائے جب اچھی طرح گل جائے تو وہی میں ادرک اور فرائی کی ہوئی پیاز ملا کر پیسیں اور اس میں ملا دیں۔

جب گھی علیحدہ ہو جائے تو اس میں بادام اور گرم مصالحے کا مکسچر ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔