مین پوری: آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ ، 7 افراد ہلاک، 30 زخمی

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 22-April-2019

مین پوری،( یواین آئی) اتر پردیش میں مین پوری کے کرہل علاقے میں آگرہ- لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار پرائیویٹ بس آگے چل رہے ٹرک سے ٹکراکر الٹ جانے سے سات افراد کی موت ہو گئی اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ آگرہ سے لکھنؤ جارہی تیز رفتار پرائیویٹ بس ہفتہ کو دیر رات آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پرکرہل علاقے میں87 کلو میٹرکے قریب آگے جا رہے ٹرک سے جا ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔اس حادثے میں بس میں سوار سات مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تمام زخمیوں کو سیفئی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔