نبی کریم میں اجلاس کا انعقاد، اندریش کمار کی شرکت

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 19-April-2019

نئی دہلی(ریلیز)نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے قریب نبی کریم علاقہ میں مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم آر ایم کے رہنما جناب اندریش کمار نے شرکت کیا۔ اور مجمع میں علاقہ اور تمام دہلی وقرب وجوار کے ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب اندریش کمار نے کہا کہ کانگریش کی جانب سے پھیلائے گئے بھرم کی سیاست کو پانچ سال کی مودی سرکار نے اپنے بے لوث کاموں کے ذریعہ غلط ثابت کردیا۔ آج ہندستان کی عوام اس بات کو سمجھ گئی ہے کہ ملک میں پھیلائی گئی دہشت کی سیاست کو عوام نے سرے سے نکارتے ہوئے ملک میں بھائی چارہ اور محبت کی بے لوث مثال قائم کی ہے۔ اور یہ چیز آئندہ آنے والے دنوں میں جناب نریندر مودی کے حق میں ووٹ دے کر عوام ثابت کر دکھائے گی۔پروگرام میں جناب خورشید راجکا، حافظ محمد صابرین، عمران چودھری، گریش جویال ، شہناز افضال کے علاوہ مسلم راشٹریہ منچ کے کئی معزز شخصیات شریک تھے۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے جناب خورشید راجکا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کی افتتاح حافظ محمد صابرین صاحب کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس کے علاوہ جناب گریش جویال نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت عمر کو اسلام کی دولت سے مالا مال کرنے والی ایک خاتون ہی تھیں، جن کے اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمان کھلے طور پر نماز کی ادائیگی کرنے لگے۔ اور مائی عائشہ وہ خاتون ہیں جن سے اسلام کی تعلیمات آنے والی نسلوں کو سنت کے طریقے پر چلنے کیلئے سب سے زیادہ مروی ہیں۔ جناب گریش جویال نے آپ ْﷺ کی پہلی زوجہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرد وخواتین میں سب سے پہلے ایمان لانے والی خاتون ہی تھیں۔ گریش جویال نے کہا کہ جس گھر میں خاتون نہیں ہوتی وہ گھر گھر نہیں ہوتا بلکہ ویران ہوتا ہے۔ ایک گھر کا تصور عورت کے آنے کے بعد ہی مکمل ہوتا ہے، اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے۔ اسی جذبے کے تحت گزشتہ پانچ سال کی سرکار نے ملک میں خواتین کے بہبود کے سلسلے میں جتنا ممکن ہو سکتا تھا توجہ دیا۔ مرکزی این ڈی اے کی سرکار نے گزشتہ پانچ سالوں میں مسلمانوں کی بہبود کے خاطر جو کچھ ممکن ہوسکتا تھا وہ کیا۔ جیسے حج کیلئے سبسڈی میں اضافہ کیا گیا۔ پانی کی جہازوں سے لاکھوں افراد کو حج کی سعادت سے سرفراز کرنے کیلئے مودی سرکارنے بڑا قدم اٹھایا۔ خواتین کی بہبود میں ایک بڑا قدم مانتے ہوئے کہا کہ طلاق بدعت کے خلاف اقدام مودی سرکار کی وہ پہل ہے جو آج تک ہندستان میں کسی سرکار نے نازک مسئلہ ہونے کی وجہ سے اٹھا نہیں سکے تھے۔ مودی سرکار نے خواتین کے بہبود کیلئے ہر اقدام کیا ہے۔