نمایا ں خدمات انجام دینے والے پولس افسر کو اندر بھوشن اعزاز

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

چھتیس گڑھ(پریس ریلیز)پولس ڈائرکٹر جنرل ڈی ایم اوستھی نے آج پولس ہیڈ کوارٹر اٹل نگر رائے پور میں چھتیس گڑھ پولس کے ذریعہ چلائے جا رہے اندر دھنش منصوبہ کے تحت نمایاں خدمات انجام دینے والے رائے گڑھ ضلع کے بھوپدیوپور کے انچارچ انسپکٹر چمن لال سنہا کو سند دے کر نوازا گیا۔واضح ہو کے پولس محکمہ کے ذریعہ اچھا کام کرنے والے پولس افسر ، ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے اندر دھنش منصوبہ چلایا جا رہے ہیں۔ اس منصوبہ کے تحت آج چمن لال سنہا رائے گڑھ ایس پی کی سفارش پر ڈی جی پی چھتیس گڑھ کے سامنے موجود ہوئے اور اپنے ذریعہ کئے گئے نمایاں کاموں سے ان کو رو برو کرایا ۔رائے گڑھ ضلع کے بلاکگھر گھوڑا کے بھنگاری میڈل اسکول کے ٹیچر اور 56 بچوں کے ساتھ بس میں سوار ہو کر رام جھرنا پکنک بنانے آئے تھے۔ وہا ں کھانا بنانے کے دوران دھوئیں سے شہد کے مکھی بھرک گئی اور وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ اس موقع پر چمن لال سنہا نے صحیح سوجھ بوجھ کا مظاہر ا کرتے ہوئے تھانہ سے مچھر دانی مگایا اور سبھی 56 بچوں اور 12 دیگر لوگوں کی جان بچائی۔