نیپال میں زلزلے کا جھٹکا،اترپردیش میں بھی محسوس کیاگیا

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 24-April-2019

یوپی:پڑوسی ملک نیپال سمیت اتر پردیش کے کئی علاقوںمیں آج صبح زلزلے کا جھٹکا محسوس کیاگیا۔ بتایاجارہاہے کہ ایک کے بعد ایک دو جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.5 تھی اور اس کا مرکز نیپال کا دھادنگ ضلع کا نوبت بتایاجاتاہے حالانکہ زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ اطلاع کے مطابق پہلا جھٹکا صبح 6بج کر 29 منٹ پر نیپال اور اس سے متصل اتر پردیس کےکئی علاقوں میں محسوس کیاگیا۔ جس کی شدت 2.5 تھی۔ وہیں اس کے بعد 6بج 40 منٹ پر دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.4تھی۔ واضح ہو کہ اس سے پہلے 25اپریل 2015 کو نیپال میں 8.7 کی شدت کا زلزلہ آیاتھا۔ جس میں نیپال کے 32ضلعے پوری طرح تباہ ہوگئے تھے اور قریب 9ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔