ویاناڈ میں نرملا سیتارامن نے روڈشو کیا

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 22-April-2019

ویاناڈ(یواین آئی)کیرل کے حلقہ لوک سبھا ویاناڈ میں جہاں صدرکانگریس راہل گاندھی مقابلہ کررہے ہیں، میں اتوار وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے روڈشو منعقد کیا۔ وہ این ڈ ی اے کی انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر ریاست کی انتخابی مہم چلارہی تھیں۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران عوام سے بی جے پی کی حلیف جماعت بھارت دھرما جناسینا ( بی ڈی جے ایس)کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ نرملاسیتا رامن کایہ دورہ ،راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی کے دورہ کے ایک دن بعد کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سیلاب کاسامناکیا، ریاستی حکومت بروقت ڈیمس کھولنے میں ناکام رہی، اگر ریاستی حکومت بروقت اقدامات کرتی تو سیلاب کی تباہ کن صورتحال سے بچا جاسکتاتھا۔ براہ کرم بی ڈی جے ایس کے امیدوار تشار ولاپلی کو ووٹ دیں اس طرح ویاناڈ کے عوام کا پیام جائے گاکہ ان پر فضاء سے گرائے گئے امیدوار کی ضرورت نہیں ہے۔