پولیس سپرنٹنڈنٹ نے نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 19-April-2019

بھوگائوں ،مین پوری(حافظ محمد ذاکر ) ماں اور بیٹی کا ایک سر پھرے عاشق کی طرف سے قتل کئے جانے کے پانچ روز بعد پولیس نے اس قتل میں سازش رچنے والے ہوٹل مالک اور گائو ں کے ایک نوجوان کو جیل بھیجا ہے،پولیس سپرنٹنڈنٹ نے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے 25 ہزار روپیہ انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 13 اپریل کو بھوگائوںکے گرام نرسنگ پو میں یکطرفہ محبت کرنے والے نوجوان شیطان عرف بدو ساگر نے ماں سیتا دیوی اور بیٹی مادھوری کی بھنڈی کے کھیت میں کام کرتے وقت گولی مار کر قتل کر دیا تھا. پولیس نے نامز د ملزم کی اب تک گرفتاری نہ ہو پانے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس کی گرفتاری پر 25 ہزار کا انعام کا اعلان کر دیاہے ،وہیں پولیس نے 13 اپریل کو ہی پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لئے گئے شیوچرن ولد راکیش رہائشی نرسنگھ پور اور قصبہ کے محلہ گڈھا رہائشی ہوٹل مالک امیش چندر بیٹے پریم چندر کو قتل میں سازش کر نے کے ثبوت پائے جانے پر جیل بھیج دیا ہے ، پولیس نے اس ہوٹل کی تین اور دوسرے کارکنوں کو طویل تحقیقات کے بعد رہا کر دیا ،ہوٹل مالک کو اس قتل معاملے میں ملزم بنا ئے جانے پر شہر میں پولیس کی کارکردگی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے قاتل شیطا ن سنگھ ہوٹل مالک امیش چندر کے ہوٹل پر ویٹر کا کام کرتا تھا اور اسی الزام میں پولیس نے امیش کو حراست میں لے لیا تھا. ہوٹل مالک کے جیل جانے پر امیش چندرکے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالک کی بیٹی کی شادی آئندہ 21 اپریل کو ہونا ہے ،باپ کے جیل جانے کے بعد بیٹی کی شادی مقررہ وقت پر کس طرح ہو گی ،اسی بات کو لیکر خاندان کے لوگ فکر مند ہیں ۔