پٹنہ صاحب اور پاٹلی پتراپارلیمانی حلقہ کے لئے نامزدگی کا عمل شروع

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 22-April-2019

پٹنہ:پارلیمانی انتخاب کے 7ویں اور آخری مرحلے میں پٹنہ صاحب اور پاٹلی پترا پارلیمانی حلقے میں پولنگ ہونی ہے اس سلسلہ میں آج سے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہوگیاہے جو 29اپریل تک چلے گا۔ اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرکے کمار روی نے بتایاکہ 7ویں اور آخری مرحلے میں پٹنہ صاحب اور پاٹلی پترا اور لوک سبھا سیٹ پر 19مئی کو پولنگ ہونی ہے اس کے لئے آج سے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔یہ عمل 29اپریل تک چلے گا۔ اس دوران 27اپریل کوچوتھا سنیچر اور 28 اپریل کو اتوار ہونے کی وجہ سے پرچہ نامزدگی داخل نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ امیدوار اپنا پرچہ 11بجے سے 3بجے تک داخل کرسکتے ہیں۔ پٹنہ صاحب کے امیدوار ڈی ایم دفتر میں اپنا پرچہ بھریں گے جب کہ پاٹلی پترا حلقہ کے امیدوار وکاس بھون میں اپنا نامزدگی داخل کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ امیدوار پرچہ داخل کرنے کے مقام تک اپنے ساتھ صرف 3ہی گاڑی لاسکتے ہیں وہیں ان کے ساتھ آنے والے حامیوں کی گاڑیاں ایس کے میموریل ہال کے پاس بنے پارکنگ پر لگے گی۔ اس موقع پر ایس ایس پی گریما ملک نے بتایاکہ نامزدگی کے دوران کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے اس کولے کر حفاظت کی پوری تیاری کی گئی ہے۔ امیدوارن کی سیکوریٹی کے نقطہ نظر سے فائربریگیڈ پولس فورس اور پی ایم سی ایچ کو الرٹ رکھاگیاہے۔ وہیں پرچہ نامزدگی کے مقام پر ڈی ایس پی اور انسپکٹر رینک کے افسر کی تعیناتی کی گئی ہے۔ شرپسندوں اور وارنٹیوں پر پولس کی خاص نظر رہے گی۔