پٹنہ صاحب میں بھاجپاآفس کاافتتاح

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

پٹنہ سیٹی(ذوالقرنین ) ریاستی وزیر سڑک وتعمیرات نند کشور یادو نے کہاکہ پٹنہ صاحب لوک سبھاانتخابی حلقہ سے بھاجپا کے امیدوار روی شنکر پرساد تاریخی کامیابی حاصل کریںگے۔ نریندرمودی ایک بار پھرملک کے وزیراعظم ہوںگے۔ پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ میں گروگوند سنگھ پتھ میں آج این ڈی اے آفس کے افتتاح کے موقع پر کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ میں نیانیاحلقہ بننے کے بعد سے اس حلقہ میں بھاجپا کے ہی امیدوار کامیاب ہوتے ہیں۔ اس باربھی پٹنہ صاحب کے ووٹروںنے نریندرمودی کو ایک مرتبہ پھر سے وزیراعظم بنانے کاارادہ کیاہے ۔اتنا کہتے ہی بھون میںموجود سیکڑوں کارکنان نے پھر ایک بار مودی سرکار کے نعرے بلند کئے۔اس انتخابی آفس کے افتتاح کے موقع پر پٹنہ صاحب سے بھاجپا کے امیدوار اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہاکہ میںراجد ھانی کے پرانہ علاقہ کاطالب علم رہاہوں اور میرا آناجانا ان کے مسائل سے میری واقفیت رہی ہے ۔اس موقع پر پٹنہ کی میئر سیتا ساہو ، روپ نارائن مہتا، راجیش رائے،دنیش پٹیل ، امیت کانوڈیہ، ودیگرلوگ موجود تھے۔