ڈانس کے دوران سپنا چودھری کو اسٹیج پر پھینکے گئے پتھر

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

نئی دہلی (ایجنسی )ہریانوی ڈانسر ، بگ باس کنٹیسٹنٹ اور اب بالی ووڈ اداکارہ بن چکیں سپنا چودھری کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔ دھماکہ دار ڈانس کے علاوہ سپنا کا بے باک انداز بھی لوگوں کو کافی پسند آتا ہے ۔ وہ ڈانس شو کرتی ہیں اور اتنی مستی بھرے انداز میں رقص کرتی ہیں کہ وہاں موجود لوگ بھی خود کو نہیں روک پاتے ہیں ۔ حال ہی میں سپنا چودھری کا ایک ایسا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں ان کے شو کے دوران پر ان پر لوگوں نے پتھر پھینکے ۔یو ٹیوب پر موجود سپنا کے اس ویڈیو میں وہ بھیڑ سے یہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ آپ لوگ پتھر پھینکتے ہیں ۔ یہ کوئی اچھی بات ہے ؟ وہیں وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ میں آپ سبھی کو بتادوں کے میں ایسے ہی پتھر کھا کر بڑی ہوئی ہوں ۔ سپنا چودھری لوگوں سے گزارش کرتی نظر آتی ہیں کہ لوگ ایسے اچھے شو میں پتھراو کرکے مزہ کرکرا نہ کریں ۔بتادیں کہ سپنا چودھری ہریانہ سے لے کر یوپی اور بہار تک میں کافی مقبول ہوچکی ہیں ۔ یہی نہیں حال ہی میں چھتیس گڑھ میں بھی ان کا ایک ڈانس شو کافی مقبول ہوا تھا ۔ خیال رہے کہ سپنا چودھری بالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرچکی ہیں ۔ ان کی فلم دوستی کے سائیڈ افیکٹس ریلیز ہوچکی ہے ۔