ڈاکڑمحمد جاویدعوام سے رابطہ کررہےہیں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-April-2019

کشن گنج (آفتاب عالم صدیقی) کانگریس (عظیم اتحاد ) کے امیدوار ڈاکڑمحمد جاوید آزاد تیزی سے دورہ کررہے ہیں۔کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر محمد جاوید آزاد اپنے دورے میں ایک ہی بات عوام کررہے ہیں ۔ترقی یافتہ کشن گنج کے لئے مجھے پنجہ نشان پر بٹن دباکر ہمیں کامیاب کریں۔کانگریس کی دوسری خبر میں بتایا گیا ہے کہ آنند بیٹھا سابق مکھیا کم شیڈولڈ کاسٹ و شیڈولڈ ٹرائب وینگ کے ضلع صدر کو ایم آئی ایم کے منچ پر چڑھا کر لوگوں کو کنفیوجڈ کرنے کے خیال سے لے گیا اور دریں اشنا آنندبیٹھا نے بلند آواز میں منچ پر ہی کہا کہ میرے رگوں میں کانگریس کا خون ہے اور آج جو ہم جیسے لوگ مین اسٹریم میں ہیں وہ کانگریس کا دین ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ملک کے سابق وزیر اعظم اندراگاندھی جی نے شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائب کی ترقی کے لئے بہت کام کئے ہیں۔ مجھے اپنے منچ میں دھوکہ دیکر لایا گیا اور یہاں اعلان کرتے ہیں کہ میں کانگریس چھوڑ کر ایم آئی ایم جوائن کئے ہیں جو بالکل جھوٹ ہے۔ میرے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔