کانگریسی ہوں ،کانگریسی ہی رہوں گا:ڈاکٹر شکیل

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 22-April-2019

پٹنہ: کانگریس لیڈر مدھوبنی سے آزاد امیدوارڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ وہ پرانے کانگریسی ہیں وہ آگے بھی رہیں گے اگر وہ انتخاب میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ کانگریسی ہی رہیں گے۔ شکیل احمد نے عظیم اتحاد کے امیدوارکو کمزور بتاتے ہوئے کہا کہ عظیم اتحاد کی جانب سے وی آئی پی میں مدھونبی سے کمزور امیدوار کو میدان میں اتارا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کانگریس کے لئے ہی آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑرہے ہیںاگر وہ انتخاب نہیں لڑتے تو بی جے پی کی آسان جیت ہوتی اس لئے مجبوری میں بی جے پی کو روکنے کے لئے وہ میدان میںاترے ہیں۔ واضح ہو کہ شکیل احمد کانگریس کے ٹکٹ پر مدھوبنی سے انتخاب جیت چکے ہیں۔ اس بار بھی وہ مدھوبنی سے مضبوط دعویدار تھے لیکن عظیم اتحاد کے اندرسیٹوں کی تقسیم میں یہ سیٹ وی آئی پی کے کھاتے میں چلی گئی۔ وی آئی پی کی جانب سے بدری پرساد پوربے کو امیدوار بنایاگیاہے۔ مدھوبنی کی سیٹ وی آئی پی کے کھاتے میںجانے کے بعد ڈاکٹر شکیل احمد نے بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑنے کا اعلان کیاتھا ۔ اس کے بعد انہوں نے پارٹی کے قومی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے کر آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ داخل کردیاہے۔