گھسڑی علاقہ سے شرپسند عناصر گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 13-April-2019

ہوڑہ (محمد نعیم) گزشتہ شب گھسڑی علاقہ میں واقع مالی پانچگھڑا تھانہ کی پولیس نے تین شرپسند ربی رائے ، محمد شاہد اور لکشمی نارائن جیسوال کو گرفتار کیا ہے ِ اس سلسلے میں پولیس کے اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ گرفتار شدگان سے بھوجالی اور لوہے کے راڈ برآمد کی گئی ہے اور وہ لوگ نزدیکی کارخانے میں ڈکیتی کا منصوبہ بندی کر رہے تھے جبکہ دوسری طرف سنترا گاچھی پولیس تھانہ سے ملی جانکاری کے مطابق 57 سالہ محمد علی انصاری کو پولیس نے ساڑھے آٹھ کیلو گانجہ سمیت گرفتار کیا ہے اور اس کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کر کورٹ روانہ کر دیا ہے ِ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔