ہندستان ہندوستان

الیکشن کمیشن من مانی نہ کرے :پٹنہ ہائی کورٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-May-2019

پٹنہ،(اسٹاف رپورٹر): پٹنہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بدھ کے روز سخت پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ وہ من مانی نہیں کرے۔ ہائی کورٹ نے مظفر پور میں 27 لاکھ روپے ضبط کرنے کے معاملے کی سماعت کے دوران یہ بات کہی۔ کورٹ نے الیکشن کمیشن اور ریاستی حکومت کو 10 مئی کو اس معاملے میں اپنا موقف رکھنے کو کہا ہے۔26 مارچ کو مظفر پور پولیس نے شہر کے بڑے کپڑا تاجر میسرز انڈیا ٹریڈر کی دکان میں چھاپہ ماری کر 27 لاکھ روپے ضبط کر لئے تھے۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ یہ پیسے انتخابات میں خرچ کرنے کے لئے لائے گئے تھے۔ اس کی خفیہ اطلاع ملنے پر اس نے چھاپہ ماری کر سارے روپے ضبطکر لئے ہیں۔ پولیس کی اس کارروائی سے ناراض میسرز انڈیا ٹریڈرس کے مالک نے پٹنہ ہائی کورٹ میں پٹیشن درج کر فریاد لگائی تھی کہ پولیس الیکشن کمیشن کا ڈنڈا دکھا کر میرے ساتھ من مانی کر رہی ہے۔ پولیس نے میرے کاروبار سے آئے پیسے پر قبضہ کر لیا اور ایف آئی آر تک درج نہیں کیاہے۔ پولیس نے مجھ سے اس معاملے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی، تاکہ میں اپنا موقف رکھ سکوں۔ اس معاملے پر بدھ کو پٹنہ ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور بہار حکومت سے کہا کہ من مانی نہ کریں۔

About the author

Taasir Newspaper