سیاست سیاست

انتخابی تشہیرختم ہوتےہی ’مشن اتحاد‘ پرنائیڈو کی راہل سے ملاقات

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

لوک سبھا الیکشن کے لئے آخری مرحلے کی انتخابی تشہیرختم ہوچکی ہے۔ اب 19 مئی کو ساتویں اورآخری مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے اور23 مئی کو دنیا کے سب سے بڑے جمہوریت کا نتیجہ آئے گا۔ ایک طرف وزیراعظم نریندرمودی اوربی جے پی صدرامت شاہ نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرکے مکمل اکثریت کے ساتھ جیت کا دعویٰ کیا ہے تووہیں اپوزیشن ایک بارپھراتحاد کی کوششوں میں مصروف ہوگیا ہے۔ اپوزیشن یہ مان چکا ہے کہ اس لوک سبھا الیکشن میں کسی بھی پارٹی کو مکمل اکثریت حاصل نہیں ہوگی، اس لئے اپوزیشن خیمہ اپنے پالے میں تعداد کو یکجا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوگیا ہے۔ شاید اسی کے تحت تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ اور آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو ’مشن اتحاد‘ کے لئے پرزورکوشش کررہے ہیں۔چندرا بابو نائیڈو ہفتہ کو دہلی میں کانگریس کے صدرراہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اس کے بعد لکھنو جاکربی ایس پی سربراہ مایاوتی سے ملاقات کریں گے۔اس سےقبل نائیڈو نے جمعہ کی دیشام دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ عام آدمی پارٹی نے اسے خیرسگالی ملاقات بتایا۔ چندرا بابو نائیڈو اپوزیشن کے لیڈروں سے سلسلہ وارطریقے سے ملاقات کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے جمعہ کو کانگریس لیڈرابھیشیک منوسنگھوی اورمارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری سے بھی ملاقات کی۔ ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ آج نائیڈوشرد یادوسے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper