ہندستان ہندوستان

انٹرنس نے کئے اپنےتجربات شیئر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

چھتیس گڑھ؍رائے پور(پریس ریلیز)چھتیس گڑھ کے چیف الیکشن افسر سوبرت ساہو نے آج یہاں چیف الیکشن افسر دفتر میں کام کر رہیں انٹرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران سبھی انٹرنس نے سی ای او دفتر میں اپنے گزشتہ 2 مہینے کے کام کا لیکھاجوکھا شیئر کیا۔ انٹرنس نے کہا کہ یہاں کام کرنا ان کیلئے ایک یادگار اور شاندار تجربہ رہا۔مثالی ذابطہ اخلاق کے مختلف پہلوئوں کے ساتھ ہی انہیں عام انتخاب کی باریکیوں کو جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا۔ چیف الیکشن افسر دفتر کی نئی پہل کے رائےپور کے کوشا بھائو ٹھاکر نامہ نگار اور نثریات یونیورسیٹی کے 23 طالب علموں کو الیکٹرونک میڈیا مونیٹرنگ سیل اور سوسل میڈیا مونیٹرنگ سیل میں انٹرنس کے شکل میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔پارلیمانی انتخاب 2019 کے تحت ریاست میں مثالی ذابطہ اخلاق متاثر رہنے کے دوران گزشتہ 2 مہینوں میں ان انٹرنس کے مثالی ذابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی نگرانی کیلئے تشکیل الیکٹرونک میڈیا مونیٹرنگ سیل اور سوشل میڈیا مونیٹرنگ سیل میں سینئر افسران کے ساتھ کام کیا۔ چیف الیکشن افسر سوبرت ساہوں نے انٹرنس کو خطاب کرتے ہوئے میڈیا کے کئی پہلوئوں کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا تنظیموں سےمثالی ذابطہ اخلاق کے دوران شفاف ریپورٹنگ کی امید رہتی ہے۔ الیکشن خرچ کے ، پیڈ نیوز اور انتخابی تشہیر کو لوگوں کی آزادی کے دائرے میں رکھنے کیلئے مثالی ذابطہ اخلاق کے اوقات میں اس کی نگرانی کی ضرورت رہتی ہے۔ انہوں نے انٹرنس کو عام انتخاب کیلئے کی جانے والی اعلیٰ انتظام ، کام کا تجربہ اور انتظامیہ کے متعلق بھی بتایا۔ چیف الیکشن افسر دفتر میں اپےکاموں کے متعلق انٹرنس نے کہا کہ لگاتار 2 مہینے تک مختلف چینلوں ، ویب اور سوشل میڈیا کی نگرانی سے وہ انکی کونٹنس کے ٹریڈرس کے واقف ہوئے ہے۔ انتخابی تشہیر کے دنوں میں اس سے متعلق خبروں کے کبریز اور خبر چینلوں میں نثریات ہونے والے پروگرام کے متعلق بھی ان کی سمجھ بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کا تجربہ مستقبل میں میڈیا پرسن کے طور پر کام کرنے کے دوران ان کیلئے خاصہ مدد گار ہوگا۔کانفرنس میں جوائنٹ چیف الیکشن افسر مسٹر سمیروشنوئی، اسسٹنٹ چیف الیکشن افسر محترمہ شاردا اگروال، میڈیا سیل کے نوڈل افسر مسٹر الوک دیو، ووٹرس بیداری فورم کے نوڈل افسر پرشا نت پانڈے ، سوشل میڈیا انچارج مسٹر وکاس شرما اور کوشا بھائوں ٹھاکرے نامہ نگار اور نثریات محکمہ کے یونیورسیٹی کے شعبہ صدر ڈاکٹر شاہد علی بھی موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper