ہندستان ہندوستان

آر کے پبلک اسکول میں ’فری میڈیکل کیمپ ‘ کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

دیوبند(دانیال خان)مظفر نگر روڑ پر واقع آر کے پبلک اسکول میں ’’فری میڈیکل کیمپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، اس کیمپ کا افتتاح اسکول کے چیئر مین راجیش چوہان اور ڈاکٹر کلدیپ رانا نے فیتہ کاٹ کرکیا، اس دوران ادارہ میں تعلیم حاصل کرنے والے سبھی طلبہ و طالبات موجود رہے، اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ندھی پانڈے نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کی جانچ وقت وقت پر کراتے رہیں ،اس دوران ڈاکٹر پی ڈی پانڈے ،اور ڈاکٹر ونیت تیاگی نے بچوں کی صحت کی جانچ کی اور انہیں صفائی ستھرائی رکھنے کیلئےبیدارکیا ، اسکول کے پرنسپل اے کے سنگھ نے ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں مہلک بیماریوں کے متعلق بیداری اور معلومات ہونا ضروری ہے ، اس سے عوام کے اندر خوف میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper