ہندستان ہندوستان

آگرہ شہر میں کہیں بھی کوڑاجلا تو ہوگی سخت کارروائی: ایس ایس پی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2019

آگرہ(اظہر عمری)ضلع آگرہ میں تعینات ایس ایس پی امن پاتھک کی کارکردگی کی مقامی آم عوام میں خشی اُور مجرموں دہشت رہتی ہے ،تاج نگری میں جرم کو قابومیں کرنے کے بعد امت پاتھک کو شہر کی آلودگی کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری بھی ضلع انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ، اب ایس ایس پی صاحب شہر میں کہیں بھی کوڈا جلنے نہیں دیں گے، اگر کہیں کوڈا جلتا ملا تو اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، ایس ایس پی امن نے کہا کہ چرم کٹنگ،خشک پتیوں ، کوئلے وغیرہ کو شہر میں جلانے پر بابندی ہے، ان تمام کی وجہ سے شہر میں آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، اگر کہیں کوڈا جلتا ملا تو اس کے خلاف سی آر پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی ، اُور جرمانہ بھی وصول کیاجائے گا ۔

About the author

Taasir Newspaper