ہندستان ہندوستان

ایس ایس پی امت پاتھک ۲۰ کلومیٹر سائیکل چلاکر پولیس اسٹیشن ڈوکی پہنچے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2019

آگرہ(اظہر عمری)تاج نگری کے پولیس کپتان امت پاتھک صبح کے وقت سائیکل چلاکر پولیس اسٹیشن ڈوکی پہنچے ،کپتان کو وہاں دیکھ کر کھلبلی مچ گئی ، اسٹیشن کے رجسٹر اُور دیگر ریکارڈکو دیکھنے کے بعد کپتان نے ناراضگی ظاہر کی ، آگرہ کے ایس ایس پی امن پاتھک شہر کی پولیسنگ کو مضبوط بنانے کیلئےمسلسل کوشش کرتے رہتے ہیں، اس کے لیے پاتھک اکثر اپنے دفتر سے باہر نکلتے ہیں، آج صبح بھی ایس ایس پی اپنے گھر سے سائیکل سے نکلے،ٹی شرٹ پہنے سائیکل سوار ایس ایس پی کو دیکھ کر کوئی یہ نہیںکہ سکتا تھا کہ وہ پولیس محکمہ کے اعلی افسر ہیںاُور نہ کوئی سوچ سکتا تھا کہ وہ شدید دھوپ میں سائیکل سے ہی شہر سے ۲۰ کلومیٹر دور ڈوکی تک پہنچ جائیں گے، ایس ایس پی کے اچانک ڈوکی پہنچنے پر تعینات انسپکٹر اور دیگر پولیس اہلکار حیرا ن کن ہو گئے،موقع پر ایس ایس پی نے تحریر ، ایف آئی آر وغیرہ کے رجسٹر کو دیکھا ، ان میں مجرمین کی تصدیق کا رجسٹر دیکھ کر اُنہوں نے اپنا سر پکڈلیا، انسپکٹر نے رجسٹر میں مجرمین کی شناختی ریکارڈدرج نہیں کی تھی،اس کے علاوہ تمام بے ترتیب کی وجہ سے انسپکٹر کے خلاف ابتدائی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا۔

About the author

Taasir Newspaper