ریاست

ایل آئی سی ایجنٹ کے ساتھ مارپیٹ 

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

ارریہ،(عاشق رحمانی)، بھارتیہ جیون بیمہ نگم کی فاربس گنج برانچ سے متعلق ملازم راج دیپ ساہ کا لڑکا سندیپ کمار ساہ کے ساتھ مقامی برانچ ملازم منجیت کمار سنگھ کے ذریعہ منگل کو جان لیوا حملہ کیاگیا۔ جو ابھی نیورو اسپتال ویراٹ نگر (نیپال) میں زندگی اور موت کے درمیان ہے۔ اسی کے مدنظر تمام ملازمین یونین کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں فیصلہ لیاگیاکہ اس حادثہ کے خلاف بدھ کو فاربس گنج برانچ احاطہ میں سبھی ایجنٹ اپنے سبھی کام کو بند کر مظاہرہ کراس کی مخالفت کریں گے۔ جس میں فاربس گنج جوگبنی اور رانی گنج، برانچ کے ایجنٹ یونین کی حصہ داری رہے گی۔ اسی کے مدنظر بدھ کو فاربس گنج برانچ کے گیٹ پر بینر لگاکر مظاہرہ شروع کر ایجنٹ یونین کے ممبران ہڑتال پر چلے گئے۔ادھریونین سکریٹری اشوک یادو وغیرہ ایجنٹوں کی ایک ٹیم منیجر اجیت کمار کے بلانے پر ان کے دفتر میں معاملے کے نپٹارے کے لئے بات چیت میں لگے ہوئے ہیں۔ وہیں ایجنٹ ارون شاہ نے پورے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے اس طرح کے حادثہ کی سخت مذمت کی ہے اور زخمی ایجنٹ کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper