سیاست سیاست

ایّر ہوں یا کوئی اور اخلاقی حد ود کو پار کرنے والا ہر بیان قابل مذمت:کانگریس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2019

نئی دہلی‘ (یو این آئی) کانگریس نے پارٹی رہنما منی شنکر ایر کی وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں کئے گئے تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ سیاسی اخلاقی حدود کو پار کرنے والے ہر بیان کی مذمت کی جانی چاہئے۔کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نازیبا الفاظ کا استعمال کرکے دئے جانے والے بیانات میڈیا کی زینت بنے رہنے کی کوشش ہوتی ہے اور پارٹی مسٹر ایر سمیت دیگر کسی بھی لیڈر کے سیاسی اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے بیان کی مذمت کرتی ہے۔ترجمان نے ایک دیگر سوال پر کہا کہ مسٹر ایر سمیت ایسے تمام بیان قابل مذمت ہیں اور اس طرح کے بیان اکثر میڈیا میں بنے رہنے کے لئے دئے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ مسٹر ایر نے مسٹر مودی کے بارے میں پہلے کی گئی اپنی ’نیچ آدمی‘ کے تبصرہ کو حال میں ایک مضمون میں درست قرا ردیا ہے۔ انہوں نے مسٹر مودی کے بارے جب یہ تبصرہ کیا تھا تو انہیں کانگریس نے پارٹی سے معطل کردیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ الفاظ کی اخلاقیات کی خلاف ورزی پانچ سال میں سب سے زیادہ مسٹر مودی نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے یو پی اے کی چیئرمین سونیا گاندھی کے لئے کانگریس کی بیوہ جیسے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔مسٹر سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم نے پچھلے پانچ سال کے دوران سے زیادہ مرتبہ نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے اور الفاظ کی حرمت کی توہین کی ہے اور اس کے لئے انہیں معافی مانگنی چاہئے۔

About the author

Taasir Newspaper