ریاست

باراتی بس میں لوٹ پاٹ ،مخالفت کرنے پر کی گئی مارپیٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

نوادہ:نوادہ ضلع میں بارات لے کر لوٹ رہی بس میں لوٹ پاٹ کے دوران مسافروں کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی۔ اس واقعہ میں درجنوں خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے سلسلے میں بتایاگیاہے کہ کل دیر رات جھارکھنڈ کے کوڈرما ضلع کے دھوجا دھاری سے برات لےکر لوٹ رہے ایک مسافر بس میں جرائم پیشوں نے جم کر لوٹ پارٹ کی۔ جرائم پیشوں نے ضلع کے رجولی تھانہ کے تحت این ایچ 31 کے بھگوان پور موڑ کے پاس بس کو روک لیا۔ اور جم کر لوٹ پاٹ کی۔ مخالفت کرنے پر بس میں سوار خواتین، بچوں اوردیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ روڈ سے گذرنے والے دیگر لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ زخمیوں کو مقامی سب ڈویزنل اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔

About the author

Taasir Newspaper