ریاست

بدمعاشوں نے خاتون ریل ملازم سے لوٹے دو لاکھ روپے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

سمستی پور(فیروز عالم) سمستی پور ٹائون تھانہ حلقہ کے ڈی آر ایم چوک کے نزدیک ریلوے کالونی کے پاس کے نزدیک ایک خاتون ریل ملازم سے جھپٹہ مار گروہ کے ارکان نے دو لاکھ روپیہ لوٹ کر فرار ہو گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ خاتون ریل ملازم نے ایس بی آئی برانچ سے دو لاکھ پانچ ہزار روپیہ نکال کر اپنے شوہر کے ساتھ بائک سے ریلوے اسپتال کی جانب جا رہی تھی تبھی جپٹہ مار گروہ کے ارکان نے روپیہ چھین کر فرار ہو گیا ۔ اس ضمن میں خاتون ریل مالزم نے تائون تھانہ میں ایف آئی آر درج کرایا ہے ۔ درج معاملے میں کاتون ریل ملازم ریکھا سنہا نے کہا ہے کہ وہ ریلوے اسپتال میں اے این ایم کے عہدے پر فائز ہے ۔ آج وہ اپنے شوہر اجیت کمار کے ساتھ مارواڑی بازار واقع استیٹ بینک آف انڈیا برانچ سے دو لاکھ پانچ ہزار روپیہ نکال کر ریلوے اسپتال کی طرف جا رہی تھی تبھی مذکورہ مقام پر بائک سوار بدمعاشوں نے اسکا پرس لیکر اڑ گئے ۔ معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس نے اسکی چھان بین شروع کر دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper