ریاست

بلیا میں دو گرپوو ں کے درمیان کشیدگی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2019

بیگو سرائے (کونین )بیگو سرائے ضلع کے بلیامیں دو گروپ کے دمیان کشیدگی کو ختم کرنے پہنچے بیگو سرائے کے سابق ایم پی ستروگھن پرسادسنگھ جنہوں نے محمد آفتاب سے مارپیٹ کے بارے میں پوری جانکاری حاصل کی ۔ اورقصوروارو ں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے بلیا پو لس سے گزازرش کی ۔انہوں نے کہاکہ سر پسند کا تعلق آرایس ایس سے ہے جو ہمیشہ سماج میں کشیدگی پیدا کرنے کاکام کرتے ہیں ۔اس پر قابو پانے کی ضروری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بی جے پی کے گری راج سنگھ کو کیا ضرورت پڑی کہ بلیا میں بچے کی لڑائی کوہوا دے کر فرقہ ورانہ رنگ دے دیا۔ انہو ں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کرکے ان کو تسلی دی اورکہاکہ سماج میں نفرت پھیلانے والو ں کے خلاف سی پی آئی ہمیشہ کام کرتی رہی ہے ۔اس کے بعد دو نوں فرقو ں میں کشیدگی پر قابو پا یا جاسکا۔اس موقع پر شباب فہیم ، سجگ سنگھ اور پرہلاد سمیت کئی لوگو ں نے سماج میں امن بنائے رکھنے کیلئے مقامی لوگو ں سے اپیل کی ۔

About the author

Taasir Newspaper