ہندستان ہندوستان

بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کیلئےجمعیۃ علماء ہند کی طرف سے پچیس ہزار کلو کھجو رتقسیم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2019

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)جمعیۃ علماء ہند نے رمضان المبارک کے موقع پر بنگلہ دیش میںپناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کیلئے پچیس ہزار کلو کھجور تقسیم کیلئے روانہ کیے ہیں ۔ مدینہ منورہ سے برآمد یہ کھجور جمعیۃ علماء ہند یونائیٹیڈ کنگڈم (یوکے )کے تعاون سے مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علما ء ہند کی ہدایت پر پانچ ہزار خاندانوں کیلئے پانچ ہزار بکسوں میں تیار کرائے گئے ہیں۔واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند ، ستمبر ۲۰۱۷ء سے کاکس بازار اور کٹوپلانگ ( بنگلہ دیش ) میں پناہ گزیں د س لاکھ روہنگیا مسلمانوں کے درمیان کام کررہی ہے ۔ کٹوپلانگ میں تنظیم نے آٹھ کروڑ سے زائد رقم خرچ کرکے تیرہ سو اٹھاون خیمے نصب کئے ہیں، جہاں مظلوم اور بے وطن روہنگیا مسلم خاندان رہتے ہیں۔ جمعیۃ نے وہاں مقامی تنظیموں کے تعاون سے دینی مکاتب، حفظ خانے ، مساجد وغیرہ تعمیر کرائے ہیں اور مسلسل ان کی ضرورتوں کا خیال رکھتی ہے۔ مولانا محمود مدنی مظلوم رو ہنگیا مسلمانوں کیلئے مسائل کو لے کر ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں ،حال میں ان کی ہدایت پر بھارت کی راجدھانی دہلی اور متھرا میں بھی روہنگیا کے درمیان رمضان کٹس تقسیم کرائی گئی- مولانا مدنی ان دنوں دیوبند میں واقع خانقاہ مدنی میں رمضان کے موقع پر آئے سینکڑوں مریدین و معتقدین کے ارشاد و سلوک میں مصروف ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper