کھیل

بھارت عالمی کپ کا مضبوط دعویدار: اظہرالدین

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2019

حیدرآباد،(آئی این ایس انڈیا)سابق کپتان محمد اظہرالدین نے ہندوساتن کو ورلڈ کپ کا مضبوط دعویدار بتاتے ہوئے کہا کہ وراٹ کوہلی کے پاس بہترین گیندبازہیں جو خطاب دلا سکتے ہیں۔ ہندوستان کے لیے 99 ٹیسٹ میں 6215 رنز اور 334 ون ڈے میں 9378 رنز بنا چکے اظہر نے کہاکہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے۔ہمارے پاس بہت اچھی ٹیم ہے۔ گیندباز بہت اچھے ہیں۔بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ وکٹ گیند بازوں کے لیے مددگار ہوئی تو پریشانی ہوگی لیکن ہمارے گیندباز بھی تو مخالف ٹیم کو آؤٹ کر سکتے ہیں۔ہمارے پاس عالمی معیار گیندباز ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بہت اچھی ٹیم ہے۔اگر ہم نہیں جیتے تو مجھے بہت مایوسی ہوگی۔جسپریت بمراہ کی قیادت میں ہندوستان کے پاس تیز گیند بازی کے لیے بہترین مجموعہ ہے جس میں محمد سمیع، بھونیشور کمار اور ہاردک پنڈیا شامل ہیں۔ہندوستان نمبر ایک ٹیم ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔ کرکٹ میں کچھ پتا نہیں چلتا۔کچھ بھی ہو سکتا ہے۔میچ کے دن اچھا کھیلنے والی ٹیم جیتے گی۔الٹ پھیر بھی ہوں گے۔ ہندوستان کو پہلا میچ پانچ جون کو ساتھمپٹن سے کھیلنا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper