ہندستان ہندوستان

بہار قانون ساز کونسل کی 2سینتوں پر ضمنی انتخاب کے لئے نوٹیفیکشن جاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2019

پٹنہ: بہار قانون ساز کونسل کی دوسینٹوں پر ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ 7جون کو ووٹنگ ہوگی۔ بہار کی جن دوسینٹوں پر انتخاب ہورہے ہیں وہ بی جے پی کے ایم ایل سی سورج نندن پرکاش اور آرجے ڈی کے سید خورشید محمد محسن کے انتخاب کے سبب یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔ 28مئی پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ ہوگی۔ 29مئی کو پرچوں کی جانچ ہوگی جبکہ31مئی تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 7جون کو صبح 9بجے سے 4بجے تک پولنگ ہوگی ، اور اسی دن ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ 10سے پہلے انتخابی مہم کو پورا کرلیا جائے ۔

About the author

Taasir Newspaper