ریاست

بہار کے ایک اور ایم ایل اے پر جان لیوا حملہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2019

حاجی پور،15مئی: ویشالی ضلع میں لوجپا ایم ایل اے پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ اس واقعہ میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹا سمیت6لوگ شدید طور پر زخمی ہو ئے ہیں۔ جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے سلسلہ میں بتایا گیا ہے کہ لال گنج کے لوجپا ایم ایل اے راج کمار ساہ اپنے گائوں شاہ پور قاسم میں اپنے حامیوں کے ساتھ دروازہ پر بیٹھے تھے، اسی دوران قریب درجنوں حملہ آ وروں نے ان کے اوپر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے موقع پر موجود سبھی لوگوںکی جم کر پٹائی کی۔ اتنا ہی نہیں شر پسند عناصر نے ایم ایل اے کے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ ایم ایل اے کی اسکار پیو گاڑی سمیت گھر کے سبھی شیشے کے دروازے اور کھڑ کیوں کو بری طرح سے توڑ کر چکنا چور کر دیا۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے نکل گئے۔ ادھر واقعہ کے بعد سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ اس واقعہ کے پیچھے زمینی تنازعہ بتایا جارہا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق ایم ایل اے اور ان کے بھائی کے درمیان زمین بٹوارے کو لے کر طویل عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا اور اسی کو لے کر ایم ایل اے کے بھائی مکیش نے اپنے گر گوںکے ساتھ واقعہ کو انجام دیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ کر جانچ میں مصروف ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ معاملے میں شامل سبھی شر پسند عناصر کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔ اس واقعہ سے علاقے میں کشید گی کا ماحول ہے۔

About the author

Taasir Newspaper