ریاست

بے قابو بولیرونے 3لوگوں کوٹکرماری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،بگہا شہر کے این ایچ 727 شاہراہ مین مویشی اسپتال کے نزدیک تیز رفتار سے آرہی ایک بولیروڈرائیورنے بے قابوہوکر ایک موٹرسائیکل سوار سمیت 3لوگوں کو ٹھوکر مار دی۔ ساتھ ہی بولیرومین سڑک کے کنارے موٹرپارٹ کی دوکان میں ٹکڑاگئی۔ جس کو دیکھ کر اگل بغل کے دوکاندار اور راہ گیروں میں افراتفری کا ماحول قائم ہوگیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کے لئے سب ڈویزنل اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ جہاں ڈاکٹر اے کے تیواری کے ذریعہ زخمی کا علاج کیاجارہاہے۔ وہیں بولیروڈرائیور گاڑی چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب رہاہے۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر نگر تھانہ کی پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حادثہ کے متعلق لوگوں سے جانکاری لی۔ اور بولیرو کو ضبط کر نگر تھانہ لایاگیا۔ تھانہ انچارج جیتندر پرساد نے بتایاکہ اس حادثہ میں گاڑی مالک اور ڈرائیور کی پہچان کی جارہی ہے۔ پولس اس معاملے میں تفتیش کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ بولیروحادثہ معاملے میں نگر کے وارڈ 24تیواری ٹولہ باشندہ کرپا شنکر مشر ، بھتورا باشندہ شیخ طاہر اور شیخ سراج شامل ہیں۔ سبھی زخمیوں کا علاج سب ڈویزنل اسپتال میں چل رہاہے۔ ڈاکٹر اے کے تیواری نے بتایاکہ زخمی میں کرپا شنکر مشراور شیخ طاہر کو ہاتھ اور پیر میں شدید چوٹ آئی ہے۔ غور طلب ہے کہ کرپا شنکر مشر ، سائیکل سے گیس سلنڈر لے کر گھر سے جارہاتھا جس کو تیز رفتار سے آرہی بے قابو بولیرو ڈرائیور نے ٹھوکر مارتے ہوئے تیز رفتار سے سڑک کنارے موٹر پارٹ دوکان کی جانب موڑ دیا۔ اور دوکان کے سامنے بائیک کھڑا کر پمپ سیٹ مشین کا سامان خرید رہے کسان شیخ طاہر اور شیخ سراج کو ٹھوکر مارکر دوکان کی دیوار سے ٹکر ماردیا۔ جس میں تینوں لوگ بری طرح زخمی ہوگئے۔وہیں دوکاندار اور گراہک بال بال بچ گئے۔

About the author

Taasir Newspaper