سیاست سیاست

تیجسوی نے اکزٹ پول کے نتیجوں کو کیاخارج ، کہا بڑی سازش کی کوشش چل رہی ہے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-May-2019

پٹنہ: آرجے کے سینئرلیڈر اور اسمبلی میں حزب مخالف رہنما تیجسوی یادونے اکزٹ پول کے نتیجوں کو خارج کرتے ہوئے اسے بازار کی مجبوری بتایاہے۔ نتیجوں پر تنزکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگ حمایت یافتہ اداروں اور وسائل کی مدد سے محروم طبقہ کے جذبات سے کھیلنا ان کا اصل مقصد ہے۔ لوگوں کو نصیحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندے کھیل کے ماہر لوگوں کی چال کامیاب نہ ہو اس کے اسٹرانگ روم پر کڑی نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آج کہا کہ اکزٹ پول سے پہلے بازار کی اپنی مجبوریاں ہوتی ہے۔ جو اکزٹ پول کے نام سے بیچی جاتی ہے ، سنگ حمایتی اداروں اور وسائل کی مدد سے محروم طبقہ کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنا ان کا پیشہ ہے۔ اسے خارج کریں ہم جیت رہے ہیں۔ اسٹرانگ روم پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔واضح ہو کہ لوک سبھا انتخاب کا آخری مرحلہ مکمل ہوجانے کے بعد کئی چینلوں نے اکزٹ پول کے نتیجوں میں این ڈی اے کو بہار میں سب سے زیادہ سیٹ ملتاہوادکھائی دیاہے۔ واضح ہو کہ این ڈی اے نے بہار کی سبھی 40سیٹوں پر امیدوار اتارے ہیں ۔ ان میں بی جے پی اور جدیو نے 17-17 اور ایل جے پی نے 6 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper