ریاست

جانچ کرنے گئی پولیس پر پتھرائو ،داروغہ زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

سمستی پور،(فیروز عالم) سمستی پور ٹائون تھانہ کے داروغہ ایک طالبہ کی شقایت پر جانچ کرنے کے لئے شہر کے بارہ پتھر محلہ پہنچی تو لوگ مشتعل ہو گئے اور پتھرائو شروع کر دیا جس میں داروغہ رجنیش سنگھ زخمی ہو گئے حالانکہ محلہ کے لوگوں کا الزام تھا کہ پولیس نے بغیر خواتین پولیس کو ساتھ لئے پون کمار کے گھر میں داخل ہوگئی اور خواتین زود کوب کرتے ہوئے لاٹھیوں سے پٹائی شروع کر دی جس سے مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور پولیس پر پتھرائو شروع کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تاج پور تھانہ ھلقہ کے دگھروا گائوں کی طالبہ گنجن کماری پون کمار کے بارہ پتھر واقع مکان میں کرایہ دار کے طور پر رہ رہی تھی ۔ گنجن کا مکان مالک سے سکی بات کو لیکر تنازعہ ہو گیا جسکی شقایت گنجن نے ٹائون تھانہ میں تحریری طور پر کی ۔ شقایت ملنے کے بعد تائون تھانہ کے داروغہ رجنیش کمار سنگھ پولیس فورس کے ساتھ آج جانچ کرنے کے لئے پہنچی تو لوگوں نے وپلیس پر پتھرائو شروع کر دیا جس میں داروغہ رجنیش کمار سر پھوٹ گیا ۔حالانکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس بغیر خواتین پولیس کے پہنچی اور خواتین پر لاٹھیاں چلانی شروع کر دی جس میں رینو دیوی زخمی ہو گئیاس سے مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اورپولیس پر پتھرائو شروع کر دیا ۔پولیس نے اس معاملے میں پون کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper