ریاست

جرائم پیشوں نے فائنانس کمپنی کے ملازم کو ماری گولی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

موتیہاری: موتیہاری میں پرائیویٹ فائنانس کمپنی کے ایک ملازم کو گولی ماری گئی ہے۔ زخمی حالت میں انہیں علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ حادثے کا شکار ملازم یوگیندر سنگھ بھارت فائنانس کمپنی کے ڈھاکہ برانچ میں کام کرتاہے بتایاجاتاہے کہ یوگندر چھٹی لے کر گھر جانے کے لئے آفس سے نکلا تھا اسی دوران ڈھاکہ تھانہ کے آئی بی کے پاس جرائم پیشوں نے اسے گولی ماردی۔ جرائم پیشوں نے یہ واقعہ لوٹ پارٹ کے ارادے سے انجام دیاہے۔

About the author

Taasir Newspaper