ریاست

خطرنا ک جرائم پیشہ پرکاش چودھری اورنیرج نیپالی موتیہاری سے گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-May-2019

موتیہاری:ایس ٹی ایف نے رنجیت چودھری گروہ کے دو خطرناک جرائم پیشوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ گرفتاردونوں جرائم پیشہ کانام پرکاش چودھری نیرج نیپالی ہے۔ ایس ٹی ایف نے دونوں کو مشرقی چمپارن کے موتیہار ی سے گرفتار کیاہے۔ وہیں ان کے پاس سے پولس نے اسلحہ بھی برآمدکیاہے۔ بتایاجاتاہے کہ پولس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ خطرناک جرائم پیشہ رنجیت چودھری اور پون چودھری کے جیل جانےکے بعد گروہ کا کمان پرکاش چودھری اور نیرج نیپالی سنبھال رہاتھا۔ دونوں اے کے 47 کی تصویر بھیج کر کاروباریوں سے رنگداری کا مطالبہ کرتے تھے اور نہیں دینے پر قتل کردیاجاتاتھا۔

About the author

Taasir Newspaper