ریاست

دوٹرالی قیمتی لکڑی ضبط ، تفتیش میں لگی پولس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،میناٹانڈپرشتم پور پولس نے تھانہ کے سامنے پار کررہے دو ٹریکٹر ٹرالی پر لدے لاکھوں روپئے قیمت کی لکڑی ضبط کیاہے۔ جانکاری کے مطابق میناٹانڈ بتیا مین سڑک میں بدھ کو پرشتم پور تھانہ کے سامنے سے دو ٹریکٹر ٹرالی پر لدا لکڑی گذررہاتھا تبھی پولس کی نظر پڑی اور پولس نے اس لکڑی کو پکڑ کر جانچ کے لئے ڈرائیورسے کاغذات کا مطالبہ کیا۔ ادھراطلاع ملتے ہی میناٹانڈ سی او انیل کمار بھوشن نے تھانہ پہنچ کر لکڑی کی جانچ کرنے لگے۔ وہیں اس کے متعلق پرشتم پور تھانہ انچارج اشوک کمار نے بتایاکہ ضبط لکڑیوں کے متعلق سی او کو جانچ کے لئے ان کے حوالہ کیاگیاہے۔ اس کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ سی او نے بتایاکہ یہ معاملہ رعیتی معاملہ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper