سیاست سیاست

راہل نے نوٹ بندی کو معاشی پاگل پن قرار دیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

لدھیانہ(ایجنسی):پنجاب کے لدھیانہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’نوٹ بندی معاشی پاگل پن تھا۔ نوٹ بندی سے چھوٹے تاجروں کو کافی نقصان پہنچا۔ لدھیانہ چھوٹی صنعتوں کا سنٹر ہے۔ یہاں کے چھوٹے تاجروں کو نوٹ بندی سے کافی نقصان ہوا۔کانگریس صدر نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’نریندر مودی چاہتے ہیں کہ چھوٹے تاجر مر جائیں اور بڑے صنعت کار زندہ رہیں۔ پی ایم مودی کے ذریعہ نافذ نوٹ بندی کا یہی مقصد تھا۔ پی ایم مودی نے پانچ سالوں تک عوام سے ناانصافی کی۔ اب ہم ’نیائے‘ سے لوگوں کے ساتھ انصاف کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’نیائے منصوبہ کے تحت ہم ملک کے 20 فیصد سب سے غریب لوگوں کو ان کے اکاؤنٹ میں 72 ہزار روپے سالانہ ڈالیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper