ریاست

زمینی تنازعہ میں کدال اور دھار دار ہتھیار سے حملہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

بیگو سرئے (کونین علی )منگل کی صبح زمینی تنازعہ کولیکر ایک فریق کے لوگو ں پر دو سرے فریق کے لوگو ں کے ذریعہ کو دال اور دھار دار ہتھیار سے حملہ کر بری طرح زخمی کرنے کا معاملہ رو شنی میں آیا ہے ۔جس میں ایک ہی خاندان کے خواتین سمیت 5 لوگ شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔واقعہ تیگھڑا تھانہ حلقہ کے برونی فلیگ کاہے ۔متاثر ببیتا دیوی نے بتایاکہ پڑو س کے ہی آسوتوش اورجیتن کمار ان کی زمین پر جبراً مٹی بھر نا چاہ رہے تھے ۔اور جب ہم لوگ رو کنے گئے تو کدال اوردیگردھار دار ہتھیار سے ہم لوگو ں پر حملہ کرزخمی کردیا۔جس میں میرے شو ہر ، ساس ، سسر، نند، دیور، شامل ہیں ۔وہیں زخمی ہوئے پانچ لوگو ں کا علاج بیگو سرائے سے ایک پرائیویٹ اسپتال میں چل رہاہے ۔جہاں ان لوگو ں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔فی الحال تیگھڑا پولس معاملے کو لیکر جانچ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشوں کی دھر پکڑ کیلئےچھا پہ ماری کی کررہی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper