ہندستان ہندوستان

سطحی آبی وسائل، زمین کی نمی بڑھانے او رزیر زمین آبی سطح کو اونچا اٹھانے کی ضرورت: بھوپیش بگھیل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-May-2019

چھتیس گڑھ؍رائےپور(پریس ریلیز) وزیراعلیٰ مسٹر بھوپیش بگھیل نے آج وزیراعلیٰ رہائش گاہ واقع اپنے دفترمیں ریاست کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ریاست کے اہم ترین منصوبہ ، نروا، گڑوا ، گڑھوا، آئوباری کے مجوزہ کاموں پرغوروخوض اورصلاح ومشورہ کیااور اس منصوبہ کے تحت ابھی تک کئے گئے کاموں کاجائزہ لیا۔میٹنگ میںریاست کے چیف سکریٹری مسٹر سنیل کجور،ایڈیشنل چیف سکریٹری گن شرو،مسٹر آر پی منڈل،کے ڈی پی رائو ،سی کے کھیتان ،وزیراعلیٰ کے پرائیویٹ سکریٹری مسٹر گورو دویدی ،وزیراعلی کے مشیر کار مسٹر پردیپ شرما سمیت متعلقہ محکموںکے سینئر افسران موجود تھے۔ وزیراعلیٰ مسٹر بگھیل نے افسران سے کہاکہ نرو،گروا،گھوروا، آئوباری ایک طویل کھیتی کسانی اور گائوں کی معاشی ترقی کو رفتار دینے کامنصوبہ ہے ۔اس وجہ کر ضروری ہے کہ اس کام میںجہاں اسرو کے توسط سےکئے جارہے سائنسی میپنگ وغیرہ کا استعمال کیاجائے ۔وہیں اس کے سبھی کاموں کومعیاری اور منصوبہ بند طریقے سے عوامی تعاون سے نافذ  کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ منصوبہ کے تحت کام کرنے کے وقت اور حد میں واضح پالیسی اپنائی گئی ہے۔چھتیس گڑھ؍ رائے پور(پی آر) ریاست میں خوفناک گر می میں ممکنہ پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے پبلک ہیلتھ تکنیکی محکمہ کے ذریعہ دیہی علاقوں میں قائم ہینڈ پمپوں اور نل جل منصو بوں کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ اس پر عمل در آمد کیلئے بلاک اور معاون بلاک سطح پر نوڈل افسر کی تقرری کر پینے کے پانی کی نگرانی کی جا رہی ہے، ساتھ ہی پینے کے پانی کے مسائل کے فوری حل کیلئے پبلک ہیلتھ تکنیکی محکمہ کے ذریعہ ٹول فری نمبر 1800-233-0008 جاری کیا گیا ہے۔ اس ٹول فری نمبر پر پینے کے پانی کی شکایت سے متعلق مسائل کا حل کر نے کیلئے کیا گیا ہے۔ ریاست کے دیہی علاقوں میںپینے کے پانی حاصل کر نے کیلئے قائم محکمہ جاتی ہینڈ پمپوں کو چالو کرنے اور جمع کر نےکیلئے بڑے پیمانے پر موبائیل گاڑیاں متحرک ہیں۔ گرمی کے موسم میں پینے کے پانی کے وسائل کی کمی کی وجہ کر سنگل فیز پاور پمپ کے توسط سے پینے کے پانی کا نظم کیا جا رہا ہے۔ جس کیلئے محکمہ کے پاس معقول مقدار میں راجر پائپ موجود ہے۔

About the author

Taasir Newspaper